ETV Bharat / bharat

خودکشی سے متعلق عذرداری خارج - خودکشی کی تعداد میں اضافہ

عدالت نے اس طرح کی عذرداری دائر کرنے کے لئے عرضی گزار گورو کمار بنسل پر دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔

خودکشی سے متعلق عذرداری خارج
خودکشی سے متعلق عذرداری خارج
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 5:34 PM IST

سپریم کورٹ نے پورے ملک میں آئی آئی ٹی میں طالب علموں کے بڑھتے ہوئے خودکشی کے معاملوں کے انسداد کے لئے اسٹوڈنٹس ہیلتھ پروگرام شروع کرنے کے احکامات دینے سے متعلق عذرداری کو جمعرات کو خارج کر دیا۔

عدالت نے اس طرح کی عذرداری دائر کرنے کے لئے عرضی گذار گورو کمار بنسل پر دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔

جسٹس روہنٹن ایف نریمن، جسٹس نوین سنہا اور جسٹس اندرا بنرجی کی بنچ نے عذرداری خارج کرتے ہوئے اسے پوری طرح سے توہین آمیز قرار دیا اور وکیل عرضی گذار پر 10,000 روپے کا جرمانہ لگایا۔

'بڑی کمپنیوں کو کانٹریکٹ فارمنگ سے فائدہ ہوگا'

بنسل کے ذریعہ دائر مفاد عامہ کی عذرداری میں کہا گیا تھا کہ آئی آئی ٹی میں خودکشی کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے پیش نظر مینٹل ہیلتھ سے متعلق سیکشن۔ 29 کا نفاذ کیا جانا چاہئے۔ عرضی گذار نے اسٹوڈنٹس ہیلتھ پروگرام شروع کرنے کا مرکز کو حکم دینے کی اپیل کی تھی۔

بنسل کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں آئی آئی ٹی کے پچاس طالب علموں نے خودکشی کی اور اس کے انسداد کے لئے حکومت کو ہیلتھ پروگرام چلانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے مطالعہ کے لئے آئی آئی ٹی کانپور کی رہنمائی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی لیکن اس سے بھی کوئی بہتری نہیں آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.