ETV Bharat / bharat

کانگریس نے سنجے جھا کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹایا - سنجے جھا کو کانگریس ترجمان

کانگریس کے طرز عمل پر سوال اٹھانے والے سنجے جھا کو پارٹی کے قومی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ان کو ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

کانگریس نے سنجے جھا کو پارٹی ترجمان کے عہدے سے ہٹایا

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 7:09 PM IST

کانگریس نے حال ہی میں پارٹی کے طرز عمل پر سوال اٹھانے والے سنجے جھا کو پارٹی کے قومی ترجمان کی حیثیت سے ہٹا دیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانگریسی صدر سونیا گاندھی نے جھا کو فوری طور پر ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ابھیشیک دت اور سادھنا بھارتی کو کانگریس کے قومی میڈیا پینلسٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سنجے جھا نے گزشتہ دنوں ایک مضمون میں پارٹی کے طرز عمل پر سوالات کھڑے کیے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے اندر جمہوری نظام کمزور ہے۔ پارٹی، حکومت کے ناکام ہونے پر عوام کو گورننس کی کوئی متبادل تفصیلات پیش نہیں کرسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.