ETV Bharat / bharat

علی گڑھ : ایس پی کارکنان نے گورنرکو میمورنڈم بھیجا - وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنؤ میں گذشتہ روز نیٹ اور جے ای ای امتحانات منعقد کرائے جانے کے بابت سماج وادی پارٹی کارکنان نے مظاہرہ کیا تھا۔ احتجاج کے دوران پولیس کے ذریعے لاٹھی چارج کیے جانے پرعلی گڑھ میں سپا کارکنان نے گورنر کو میمورنڈم سونپا۔

samajwadi party protest against conduct Neet Jee examination
سپا کارکنان نے گورنرکو میمورنڈم سونپا
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 5:57 PM IST

Updated : Aug 28, 2020, 11:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ کوآرسی علاقے میں واقع سماج وادی پارٹی دفتر پر پارٹی کے کارکنان نے گذشتہ روز لکھنؤ میں ہوئے احتجاج کے دوران لاٹھی چارج پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گورنر کے نام میمورنڈم سونپا۔

علی گڑھ : سپا کارکنان نے گورنرکو میمورنڈم بھیجا

آپ کو بتا دیں کہ' گذشتہ روز لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کارکنان پر نیٹ اور جے ای ای امتحانات کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا تھا جس کے خلاف آج علیگڑھ میں سماج وادی پارٹی کارکنان نے اتر پردیش حکومت اور وزیراعلیٰ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے روڈ جام کیا اور گورنر کے کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا۔

احتجاج کے دوران کارکنان نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا بھی نذرآتش کرنا چاہتے تھے، لیکن پولیس اہلکاروں نے کارکنان سے وہ پتلا چھین کر اپنے قبضے میں لے لیا۔ان مظاہرین نے کورونا وائرس کی گائیڈ لائن کو پس پشت ڈال کر پولیس کی موجودگی میں احتجاج کیا۔

سماج وادی پارٹی یووا مورچہ کے ضلع صدر رنجیت چودھری نے بتایاکہ' لکھنؤ میں ہمارے کارکنان پرامن طریقے سے نیٹ اور جے ای ای کے امتحانات ملتوی کرانے کے لیے احتجاج کر رہے تھے تو ان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔کچھ لوگ اس میں زخمی ہوئے ہیں اسی بابت ہم نے یہاں وزیر اعلی یوگی کا پتلا نذر آتش کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پولیس نے آکر ہمارے کارکنان کے ساتھ برا برتاؤ کیاہے۔

حکومت ہماری اور طلباء کی آواز کو دبانا چاہتی ہے لیکن سماجوادی پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دے گی ہم لوگ طلبا کے امتحانات کے خلاف نہیں ہیں بلکہ اس کورونا وبا کے دوران امتحان کرائے جانے کے خلاف ہیں کیونکہ ایسے میں طلباء کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر گریش یادو نے صحافیوں سے کہا کہ ہم لوگوں نے یوگی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،لکھنؤ میں ہمارے سینئر رہنما گورنر کو میمورنڈم دینے جا رہے تھے اس وقت کرکنان اور رہنماؤں پر بری طرح لاٹھی چارج کیا جس کا ہمارےپاس ویڈیو موجود ہے ہمارے رہنماؤں پر پولیس نے مبینہ طور پر جس بربریت کا مظاہرہ کیا اس طرح تو کسی ملزم کے ساتھ برتاؤ نہیں کیا جاتا ہے اسی وجہ سے ہمارے رہنماؤں اور کارکنان نے گورنر کومیمورنڈم دیا ہے۔

ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) رنجیت سنگھ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نیٹ اور جے ای ای کے امتحان کرائے جانے کے خلاف مظاہرین پر لکھنؤ میں لاٹھی چارج کیا گیا ہے اس بابت انہوں نے گورنر کے نام ایک میمورنڈم دیا ہے جسے میں نے حاصل کیا۔اس میمورنڈم کو میں ان تک پہنچاؤں گا۔

مزید پڑھیں:

ہلکی بارش میں ہی وکاس بھون پانی پانی

ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ نے مزید بتایا کہ پتلا نظرآتش کرنے کی کوشش نہیں کی گئی لیکن جن لوگوں نے پتلا بنایا تھا انہیں ہم نے اپنے قبضے میں لیا ہے۔

Last Updated : Aug 28, 2020, 11:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.