ETV Bharat / bharat

وہ 'آندولن جیوی' ہیں تو آپ 'چندہ جیوی' ہیں: اکھلیش

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 9:42 PM IST

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ہماری شناخت اور ثقافت گنگا جمنی تہذیب ہے، جہاں ہر ایک کی مخلوط روایت کا احترام کیا جاتا ہے۔

وہ 'آندولن جیوی' ہیں تو آپ 'چندہ جیوی' ہیں: اکھلیش
وہ 'آندولن جیوی' ہیں تو آپ 'چندہ جیوی' ہیں: اکھلیش

سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کسانوں کی تحریک کے بارے میں بیان کردہ 'آندولن جیوی' والے طنز کا تمسخر اڑاتے ہوئے منگل کو لوک سبھا میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کو 'چندہ جیوی' قرار دیا جس سے برسراقتدار کے اراکین مشتعل ہوگئے اور کہا کہ چندہ آستھا سے دیا جارہا ہے۔

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ ہماری شناخت اور ثقافت گنگا جمنی تہذیب ہے، جہاں ہر ایک کی مخلوط روایت کا احترام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بی جے پی قیادت پر سخت حملہ کرتے ہوئے تماشہ کرنے کا الزام لگایا اور یہ شعر پڑھا 'جب تک پچھلا کرتب لوگ سمجھ پائیں۔ ایک تماشہ اور کھڑا کر دیتا ہوں۔'

کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کے بارے میں مودی کے راجیہ سبھا تقریر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل سنا ہے کہ ایم ایس پی تھا، ہے اور رہے گی۔ لیکن کاغذ میں، زمین پر کہیں بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'دفعہ 370 کو بحال کر کے عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے'

انہوں نے کہا کہ 'دھرنے پر بیٹھنے والے کسان انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دو دو مرتبہ حکومت بنوائی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.