کیجریوال کو آج بھیجے گئے خط میں مسٹر بدھوڑی نے کہا ہے کہ آٹھ مئی کے بعد سے دہلی کے تقریبا بائیس ہزار گیسٹ ٹیچر کو تنخواہ نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ نہیں ملنے سے ان تمام اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ان کے گھروں میں چولہا جلنا مشکل ہورہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام گیسٹ ٹیچروں کی تنخواہ کی ادائیگی جلد سے جلد کی جائے۔ مسٹر بدھوڑی نے وزیراعلی کویاد دلایا کہ انہوں نے ان اساتذوں کو ریگولر کرنے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیا گیا۔
اسی طرح ان گیسٹ ٹیچروں کو ریگولر ٹیچروں کی طرح چھٹیاں اور دیگر سہولتیں دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا جبکہ یہ ٹیچر بھی کسی ریگولر ٹیچروں کی طرح ہی دہلی کے اسکولوں میں بچوں کو پوری محنت ولگن سے پڑھارہے ہیں۔