قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ علاقے میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دھرنے پر بیٹھے مرد و خواتین کے بیچ گذشتہ روز ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی۔
فائرنگ کی وجہ دھرنے پر بیٹھے لوگوں کے درمیان کھلبلی مچی اور لوگوں نے اس حملہ آور کو پکڑ کر پولیس اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔
اطلاع کے مطابق اس حملہ آور شخص کپل گجر کو ساکیت کورٹ نے دو دنوں کے لیے پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔ جہاں پولیس اس سے مزید معلومات طلب کرے گی اور برجستہ عوامی دھرنے پر گولی چلانے سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔
گزشتہ روز کپل گجر کے والد اور بھائی نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کے تعلق سے کئی باتیں بتا ئی تھیں۔
مزید پڑھیں:دہلی میں مظاہرین پر 48 گھنٹے کے اندر دوسری فائرنگ
فائرنگ کے بعد موقع واردات سے پولیس کو کارتوس کے تین خول بھی بر آمد ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ دو دن قبل ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبا کے دھرنے کے بیچ پولیس کی موجودگی میں ایک حملہ آور نے گھس کر گولی چلائی تھی جس کی زد میں آنے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ماس کمیونکیشن کے ایک طلبا کو گو لی لگی تھی جسے فورا ایمس کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ لیکن اس حملہ آور کے تعلق سے اب تک کسی طرح کی کوئی خبر نہیں ملی ہے جبکہ وہیں کپل گجر کے معاملے پر کورٹ نے فیصلہ صادر کیا ہے۔
اس معاملہ کے 48 گھنٹے کے بعد ہی شاہین باغ میں یہ دوسرا واقعہ پیش آیا تھا۔