ETV Bharat / bharat

سہارنپور:پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان - Saharanpur protest

ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپور کے ناصر کالونی میں سڑک، بجلی، پانی کے مسائل سے پریشان عوام نے ضلع ہیڈ کوارٹر پراحتجاج کیا۔

سہارنپور:پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان
author img

By

Published : Mar 16, 2019, 1:53 PM IST

حکومت و انتظامیہ کی نظر انداز کے سبب خواتین نے ضلع ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے رہنماؤں پر بجلی کنکشن کے لیے رقم کے مطالبے کا الزام عائد کیا۔

کالونی میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پرلوگوں نے پابندی عائد کردی ہے۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سہارنپور کو اسمارٹ سٹی بنے ہوئے دو سال سے زائد کا وقت گزر چکاہے، لیکن یہ شہر نہ تو اسمارٹ سٹی بنا ہے اور نہ ہی شہر کی باہری کالونیوں میں کوئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔

سہارنپور:پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

مظاہرین نے بتایا کہ کالونی میں ایک سو سے زائد خاندان رہ رہے ہیں ،گذشتہ 10 برسوں میں ان کی کالونی میں بجلی تو دور آج تک پول بھی نہیں لگ پائے ہیں،اتنا ہی نہیں سڑکوں اور گلیوں کی بھی تعمیر نہیں ہو پائی ہے، ان کاالزام ہے کہ انہوں نے متعدد مرتبہ افسران سے بھی ملاقات کی لیکن کہیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ان کا یہ کہنا تھا کہ کالونی کے رہائشی وزیر سے بھی ملے لیکن انہوں نے لاکھوں روپے کا خرچ بتاکر کالونی والوں سے رقم کا مطالبہ کیا، اس سے ناراض لوگوں نے اب پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مظاہرین کاکہنا ہے کہ جب تک ا ن کی کالونی میں بجلی اور پانی کا نظم نہیں ہوگا تب تک وہ ووٹنگ نہیں کریں گے اور اگر کوئی رہنما ان سے ووٹ مانگنے کے لیےآئے گا تو وہ بھی پانچ لاکھ روپے فی ووٹ کے حساب سے مطالبہ کریں گے۔

Intro:اینکر
سہارنپور دیوبند 
ایک طرف جہاں اترپردیش حکومت مختلف اسکیمیں چلاکر بجلی پانی دینے کے دعوے کررہی ہے لیکن حقیقت سچائی سے بہت دور ہے ایسا ہی ایک معاملہ اسمارٹ سٹی سہارنپور ناصر کالونی میں سامنے آیا ہے، جہاں آج تک نہ تو بجلی پہنچی ہے اور نہ ہی پانی کا کوئی نظم ہے،جس کے سبب کالونی کے سیکڑوں خاندان اندھیرے میں زندگی بسر کرنے کے مجبور ہیں ،حکومت و انتظامیہ کی نظر اندازی کے سبب کالونی کے رہنے والوں نے نہ صرف پارلیمانی انتخاب کے

Body:بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے بلکہ ضلع ہیڈ کوارٹر پر خواتین اور بچوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لیڈران پر بجلی کنکشن کے لئے رقم کے مطالبہ کا الزام عائد کیا، وہیں ووٹ مانگنے والے لیڈران کے کالونی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے، واضح ہو کہ سہارنپور کو اسمارٹ سٹی بنے ہوئے دو سال سے زائد کا وقت گزر چکاہے لیکن یہ شہر نہ تو اسمارٹ سٹی بنا ہے اور نہ ہی شہر کی باہری کالونیوں میں کوئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں، عالم یہ ہے کہ شہر کی ناصر کالونی میں بجلی تو دو رپینے کا پانی بھی نہیں پہنچ پایا ہے، کالونی کی تعمیر کو دس سال سے زائد کا عرصہ گزر چکاہے ،اس کے باوجود کالونی میں بنیادی سہولیات نہ ہونے سے ناراض کالونی کے مردو خواتین اور بچوں نے آج ضلع ہیڈ کوارٹر پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور لیڈران کے خلاف نعرے بازی کی ،مظاہرہ کررہے افرادنے بتایا کہ کالونی میں ایکسو سے زائد خاندان رہ رہے ہیں ،گزشتہ دس سالوں میں ان کی کالونی میں بجلی تو دور آج تک پول بھی نہیں لگ پائے ہیں،اتنا ہی نہیں سڑکوں اور گلیوں کی بھی تعمیر نہیں ہو پائی ہے، ان کاالزام ہے کہ انہوں نے متعدد مرتبہ افسران سے بھی ملاقات کی لیکن کہیں کوئی سنوائی نہیں ہوئی، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کالونی کے رہنے والے افراد وزیر سے بھی ملے لیکن انہوں نے لاکھوں روپیہ کا خرچ بتاکر کالونی والوں سے رقم کا مطالبہ کیا ،اس سے ناراض لوگوں نے اب پارلیمانی انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیاہے،ان کہناہے کہ جب تک ا ن کی کالونی میں بجلی اور پانی کا نظم نہیں ہوگا تب تک وہ ووٹنگ نہیں کرینگے اور اگر کوئی لیڈر ان سے ووٹ مانگنے کے لئے آئیگا تو وہ بھی پانچ لاکھ روپیہ فی ووٹ کے حساب سے مطالبہ کرینگے۔ 

Conclusion:بائٹ 1گل افشا ں
بائٹ 2نفیس ،مظاہرین 
رپورٹ تسلیم قریشی 
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.