ETV Bharat / bharat

سادھوی پرگیہ پر پابندی عائد

الیکشن کمیشن نے بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار اور مالیگاوں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سانگھ ٹھاکر کو آنجہانی اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے اور بابری مسجد کے متعلق متنازع بیان دینے پر اگلے 72 گھنٹوں کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

author img

By

Published : May 1, 2019, 9:47 PM IST

سادھوی پرگیہ پر پابندی عائد

الیکشن کمیشن کے پینل نے سادھوی کے بیان کی مذمت کی اور متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے متنازع بیان دینے سے پرہیز کریں۔

سادھوی پر عائد پابندی کا نفاذ 2 مئی کی علی الصبح 6 بجے سے ہوگا۔

سادھوی نے اس وقت کے ممبئی اے ٹی ایس چیف ہیمنت کرکرے کے بارے میں قابل اعتراض بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ:' میں نے کرکرے سے کہا تھا کہ تم تباہ وبرباد ہو جاؤگے'۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ 'جب میں ممبئی جیل میں تھی اس وقت ایک افسر نے ہیمنت کرکرے کو بلایا اور کہا کہ جب ثبوت نہیں ہے تمہارے پاس تو سادھوی جی کو چھوڑ دو۔ ثبوت نہیں ہے تو ان کو رکھنا غلط ہے ، غیر قانونی ہے ۔ وہ شخص کہتا ہے کہ میں کچھ بھی کروں گا ، میں ثبوت لے کر آؤں گا ۔ کچھ بھی کروں گا ، بناؤں گا کروں گا، ادھر سے لاؤں گا ، ادھر سے لاؤں گا لیکن میں سادھوی کو نہیں چھوڑوں گا'۔

سادھوی نے بابری مسجد کے متعلق متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ بابری مسجد مسمار کرنے میں حصہ لینے پر انہیں فخر ہے۔

دھوی پرگیہ سنگھ کون ہے؟

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں 2008 میں ایک مسجد کے باہر دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

اے ٹی ایس کے چیف آنجہانی ہیمنت کرکرے کی سربراہی میں اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ دوران تحقیقات یہ انکشاف ہوا کہ بم دھماکے کے لیے جو موٹر سائیکل استعمال کی گئی تھی، وہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی تھی اور اس نے کم ہلاکت ہونے پر افسوس کیا تھا۔

سادھوی کو 2017 میں مشروط ضمانت پر رہا کیا گیا ہے اور وہ اس معاملے میں ہنوز ملزمہ ہیں۔ جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ انہیں اس معاملے میں کلین چٹ مل گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.