کیرالہ میں واقع سبریمالہ مندر میں سبھی عمر کی خواتین کے داخلے کو لے کر سپریم کورٹ نے کہا کہ'سبریمالہ مندر کے فیصلے کے تعلق سے سماعت 3 فروری کو ہوگی'۔
سینئر وکلاء جن میں اندرا جے سنگھ، وی وی گیری اور اروند داتر نے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی والی بینچ کے سامنے اس معاملے کا تذکرہ کیا جس میں وکیلوں کے ذریعہ سپریم کورٹ میں معاملات کو کیسے حل کیا جائے گا اس کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
اندرا جے سنگھ نے کہا کہ' معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان معاملات کو کس طرح حل کیا جائے گا'۔
مزید پڑھیں: پوتن کی نیتن یاہو سے ملاقات، مشرق وسطی کے منصوبے پر اظہار خیال
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ دو وکلا کو ایک ہی معاملے پر بحث کرنے کی اجازت دینا دانشمندی نہیں ہوگی اور اس معاملے پر جو کچھ ہوا اس کے بنیاد پر ہر معاملے کی سماعت نہیں ہوسکتی۔
نو ججوں کے آئینی بنچ نے اس سے قبل وکلا سے اجلاس طلب کرنے اور عدالت میں اٹھائے جانے والے سوالات کے بارے میں فیصلہ کرنے کو کہا تھا لیکن انہوں نے مطلع کیا کہ وہ ایک رائے پر راضی نہیں ہوسکتے ہیں۔