لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیر کے روز کیرل اسمبلی کی کارروائی کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کے لئے ’سبھا ٹی وی ‘ کا افتتاح کیا۔
برلا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ’سبھا ٹی وی ‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں کیرالہ اسمبلی کا خصوصی مقام ہے ۔ انہوں نے اسمبلی کا کام کاج ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ سے لوگوں تک پہنچانے کے لئے کی گئی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجیئن نے اسمبلی کی سرکاری ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا اور اسمبلی کے اسپیکر پی شری رام کرشن نے اسمبلی کی ویب سائٹ لانچ کی۔