بھارتی کرنسی تین دن میں 12 پیسے کمزور ہونے کے بعد مضبوط ہوئی ہے، گزشتہ کاروباری دن میں یہ پانچ پیسے کی گراوٹ سے 74.90 روپے فی ڈالر رہی تھی۔
آج کاروبار کی ابتداء سے ہی روپیہ مضبوط رہا ہے، یہ آج چار پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 74.86 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا اور دن بھر یہ 74.78 روپے فی ڈالر اور 74.90 روپے فی ڈالر کے درمیان ہی برقرار رہا۔
کاروبار کے اختتام پر یہ دو پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 74.88 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا، دنیا کی دوسری بڑی کرنسیوں کی ٹوکری میں ڈالر انڈیکس میں نرمی سے روپیہ کی مضبوطی میں مدد ملی۔