ETV Bharat / bharat

بجنور: 6 سالہ بچی کی موت کے بعد کورونا وائرس کی افواہ

افواہ کے بعد ضلع انتظامیہ نے بچی کے کنبے کی جانچ کی، جانچ رپورٹ منفی آنے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

Bijnor
Bijnor
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 10:23 PM IST

بجنور کے نہٹور علاقے کے حلوائیان کی رہنے والی بارہ سالہ انوشا کی موت کے بعد علاقے میں افواہ پھیل گئی کہ وہ کورونا متاثرہ تھی، جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آیا اور پورے کبنے کی جانچ ہوئی، جس میں رپورٹ منفی آنے کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

دراصل بارہ سالہ بچی گزشتہ چار دنوں سے بخار سے متاثر تھی، جس کے بعد اسے میرٹھ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی۔

بچی کی موت کے بعد علاقے میں کورونا وائرس کی افواہ پھیل گئی اور انتظامیہ نے ایک میڈیکل ٹیم تشکیل دے کر بچی کے کنبے کے گھر پر بھیجا۔ موقع پر پہنچی ٹیم نے جب پورے کنبے کی جانچ کی تو رپورٹ منفی آئی، جس کے بعد انتظامیہ اور محکمہ صحت نے راحت کی سانس لی ہے۔

انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ٹائفائڈ بخار سے معصوم بچی کی موت واقع ہوئ ہے اور کورونا وائرس کی افواہ پوری طرح غلط ہے۔

بجنور میں 6 سالہ بچی کی موت کے بعد کورونا وائرس کی افواہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.