ETV Bharat / bharat

'وائی ایس آر کانگریس کے رہنما کمزور طبقات پر ظلم وستم ڈھارہے ہیں'

چندرابابو نائڈو نے الزام لگایا کہ جگن حکومت کے 15 ماہ میں کمزور طبقات کو نشانہ بنایا گیا۔

'حکمراں جماعت کے رہنما نے آگ لگائی'
'حکمراں جماعت کے رہنما نے آگ لگائی'
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:00 PM IST

تلگو دیشم پارٹی کے صدر چندرابابو نائیڈو نے الزام لگایا کہ آندھراپردیش کی حکمراں جماعت وائی ایس آر کانگریس کے رہنما کمزور طبقات پر ظلم وستم ڈھارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مودنا پلی میں گھر کو آگ لگانے والا وائی ایس آر کانگریس کا رہنما ہے، انھوں نے کہا کہ مچا دھنا لکشمی نامی خاتون کے گھر کو اس لیے نذر آتش کیا گیا کیونکہ مذکورہ خاتون کے افراد خاندان نے پولیس میں شکایت کی تھی۔

انھوں نے الزام لگایا کہ حکمراں جماعت کے رہنما نے لڑکی کو پیار کے جال میں پھانس کر شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اسے دھوکہ دیا اور جب اس کے خلاف پولیس میں شکایت کی گئی تو اس کے گھر کو آگ لگادی گئی۔

انھوں نے کہا کہ جگن حکومت کے 15 ماہ میں کمزور طبقات پر زیادتیاں ہوئیں،اور ان پر ظلم وستم ڈھائے جارہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت تکبر اور اقتدار کے نشے میں چور ہے۔

چندرا بابو نائیڈو نے مذکورہ خاتون کے ساتھ انصاف کرنے اور خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کووڈ 19 کے علاج کے نام پر 29 لاکھ کا بل!

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.