آندھراپردیش میں جمعرات کی صبح سے آر ٹی سی بسز سڑک پر ہوں گی۔ آر ٹی سی نے مرحلہ وار بسوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تلنگانہ کے بعد اے پی میں بھی جمعرات سے آر ٹی سی خدمات بحال ہوجائیں گی۔ آر ٹی سی نے بڑے شہروں میں بھی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹکٹ کی بکنگ صرف آن لائن کی اجازت ہے۔
تمام بس سروسز میں آن لائن بکنگ کی سہولت ہے۔ آر ٹی سی نے بس اسٹینڈز میں آن لائن بکنگ کاؤنٹر قائم کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ آر ٹی سی نے اس ضمن میں ہدایات مرتب کیں ہیں۔ تاہم بتایاگیا کہ آر ٹی سی کے ایم ڈی کے ذریعہ مکمل تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ بسوں کے علاوہ آٹو اور نجی گاڑیوں کو بھی جانے کی اجازت ہوگی۔