پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ملہما گاﺅں باشندہ رویندر کمار نے اپنے بھتیجے پنٹو کو روپے دے کر کمیاہی ہاٹ واقع سروس سینٹر کھولنے کیلئے بھیجا تھا۔ اسی دوران ڈمریا چوک کے نزدیک موٹر سائیکل سوار تین مسلح بدمعاشوں نے اسے گھیر لیا اور اس کے بائک کی ڈکی توڑ کر دو لاکھ 87 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں آپریٹرکے بیان کی بنیاد پر ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔
مسلح بدمعاشوں نے ہزاروں روپے لوٹ لیے - بہار میں سپول ضلع کے تروینی گنج تھانہ
بہار میں سپول ضلع کے تروینی گنج تھانہ علاقہ میں بگھلا ۔ ہلاس اہم شاہراہ پر ڈمریا چوک کے نزدیک آج دن دہاڑے مسلح بدمعاشوں نے پنجاب نیشنل بینک ( پی این بی ) کے ایک کسٹمر سروس سینٹر ( سی ایس پی ) آپریٹر کے بھتیجے سے دو لاکھ 87 ہزار روپے لوٹ لیے۔
سی ایس پی آپریٹر کے بھتیجے سے 2.87 لاکھ روپے کی لوٹ
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ملہما گاﺅں باشندہ رویندر کمار نے اپنے بھتیجے پنٹو کو روپے دے کر کمیاہی ہاٹ واقع سروس سینٹر کھولنے کیلئے بھیجا تھا۔ اسی دوران ڈمریا چوک کے نزدیک موٹر سائیکل سوار تین مسلح بدمعاشوں نے اسے گھیر لیا اور اس کے بائک کی ڈکی توڑ کر دو لاکھ 87 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں آپریٹرکے بیان کی بنیاد پر ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 9:36 PM IST