مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کلتولی تھانہ علاقے میں واقع گاؤں کے قریب رایل بنگال ٹائیگر کے پیروں کے نشانات پائے جانے کے بعد دہشت کا ماحول ہے۔
سندربن کے قریب واقع گاؤں کلتولی علاقے میں رایل بنگال ٹائیگر کو دیکھے جانے کے بعد محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی گئی۔
محکمہ جنگلات کی ٹیم کلتولی گاؤں پنہچ کر حالات کا جائزہ لیا اور رایل بنگال ٹائیگر کی تلاش شروع کر دی۔
محکمہ جنگلات کے اہلکار نے گاؤں کے قریب رایل بنگال ٹائیگر کے پیروں کے نشانات پائے گئے ۔اس کی تلاش جاری ہے۔ممکن ہے کہ شیر خوراک کی تلاش میں رہائشی علاقے میں آیا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ رایل بنگال ٹائیگر گاؤں کے قریب سے گزرتے ہوئے جنگل کی طرف چلا گیا ہو گا۔
اس کے باوجود محکمہ جنگلات گاؤں کے اردگرد شیر کو پکڑنے کے لئے جال بچھا دیا گیا ہے تاکہ باشندوں کو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہ پنہچ سکے۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک رایل بنگال ٹائیگر کو گاؤں کے قریب دیکھا گیا تھا۔وہ بار بار گاؤں کی طرف آ رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندربن علاقے میں رایل بنگال ٹائیگر نے ماہی گیر پر حملہ کرکے مار ڈالا تھا۔
سندربن مغربی بنگال کا آخری حصہ ہے خلیج بنگال کے قریب واقع سندربن میں بڑی تعداد میں رایل بنگال ٹائیگرز رہتے ہیں۔
اکثر و بیشتر رایل بنگال ٹائیگر کے حملے میں ماہی گیر مارے جاتے ہیں۔سندربن میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔