بھارتی بلے باز روہت شرما عالمی کپ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ دن کھیلے گئے میچ میں سب سے تیز رن بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف صرف 37 اننگز میں ہی دو ہزار بنائے، اب تک کسی دوسرے کھلاڑی نے یہ کارنامہ انجام نہیں دیا ہے۔
روہت شرما نے ویوین رچرڈ کا ریکارڈ توڑا ہے جنھوں نے 45 میچز میں ہی دو ہزار رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد بھارتی بلے باز سچن تندولکرکا نمبر ہے جسے انھوں نے 51 اننگز میں حاصل کیا تھا۔
آسٹریلیا کے خلاف تیزی سے دو ہزار رن بنانے والے روہت چوتھے بلے باز ہیں۔ اس سے پہلے اس فہرست میں سچن، ویووین ریچرڈز اور ڈیسمنڈ ہائینیزکے نام شامل ہیں۔
سچن نے 51 اننگز میں، ڈیسمنڈ ہائینیز نے 59 اور ویووین رچرڈز نے 45 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔