ETV Bharat / bharat

گیا میں دکانیں کھلتے ہی سڑکیں جام - gaya distict

شہر گیا میں آج سے کپڑے سمیت کئی طرح کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ملی ہے۔ تاہم دکانوں کے کھلتے ہی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطار لگ گئی اور گھنٹوں مشقت کے بعد ایمبولنس جام سے نکل سکی۔

شہر گیا میں دوکانیں کھلتے ہی سڑکیں  جام
شہر گیا میں دوکانیں کھلتے ہی سڑکیں جام
author img

By

Published : May 20, 2020, 6:07 PM IST

لاک ڈاون 4 میں انتظامیہ نے راحت دیتے ہوئے ضرورت کے سامانوں کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے ۔ایسے میں 55 دنوں بعد شہر کے بازاروں میں ایسی رونق لوٹی کے شہر جام ہوگیا۔

شہر گیا میں دوکانیں کھلتے ہی سڑکیں جام

شہر کا بڑا تجارتی علاقہ جی بی روڈ ، کے پی روڈ ، پیر منصور روڈ میں گھنٹوں جام کا مسئلہ درپیش رہا ، ایمبولنس کا سائرن بجتا رہا۔ تاہم جام کی وجہ سے ویسے ہی سڑکوں پر چلتی رہیں ، آج صبح دوکانوں کے کھلنے سے پہلے ہی صارفین کی تعداد امڈنے لگی تھی۔

دراصل ضلع انتظامیہ نے گزشتہ دیررات کو دوبارہ مکتوب جاری کرکے کپڑا ، ریڈی میڈ ، گنجی ،لنگی رومال ، کاسمیٹک وجوتے چپل ، زیور کی دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے ۔بدھ اور جمعہ کو کپڑے خاص طورسے ریڈیمیڈ کی دوکانیں کھولی جائیں گی۔

جبکہ جوتے چپل اور کاسمٹک سمیت سیلون کی دوکانیں جمعرات اور سنیچر کو کھولی جائیں گی ۔اس سے قبل موبائل ، کمپیوٹر، پارٹس ، پنکھا ، کولر، اے سی کی بکری ومرمتی کی دوکانیں ، الیکٹرانکس کی سبھی دوکانوں کو ہفتہ میں تین دن سوموار , بدھ اور جمعہ کو کھولنے کی منظوری حاصل ہے۔

اسکے علاوہ دوا ، سیمنٹ ، پلمبر اور لوہے کی دوکانیں کھلی ہیں ۔لیکن بدھ کو کپڑے کی دوکان کھلتے ہی بھیڑ بڑھ گئی ، اسکی وجہ یہ بھی ہے کہ ابھی شادی کے لگن کے ساتھ عید کاتہوار بھی ہے ، دودن ہی کپڑے کی دوکان کھلنے سے دوکانداروں میں مایوسی تو صارفین میں عجلت میں کپڑے خریداری کررہے ہیں۔

واضح ہوکہ ریاستی حکومت کی ہدایت پر ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے نئی ہدایت میں کپڑے وجوتے چپل ، زیورات ، سیلون ، ریسٹورنٹ ، پلاسٹک کے آئٹمز وغیرہ کی دوکانوں کو شرائط کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی ہے۔

الگ الگ دنوں کے ساتھ وقت کا بھی تعین ہے ، صبح دس بجے تا ایک بجے اور تین تا پانچ بجے شام تک دوکانیں کھلیں گی ۔ دوکانداروں کو پوری طرح سے احتیاطی قدم اٹھانے پڑیں گے، صارفین کے لئے ہینڈ سینیٹائزر ،صابن وپانی کے انتظامات کے ساتھ جسمانی دوری بنائے رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.