ETV Bharat / bharat

سڑک حادثے میں چار موٹر سائیکل سوار ہلاک - تمل ناڈو سڑک حادثہ

پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال بھیج دیا ہے۔

سڑک حادثے میں چار موٹر سائکل سوار ہلاک
سڑک حادثے میں چار موٹر سائکل سوار ہلاک
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 4:45 PM IST

تمل ناڈو کے ضلع ایروڈ میں جمعرات کے روز ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس نے لکا پورم گاؤں کے نزدیک دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان میں دو خواتین بھی تھیں۔

پولس ہیڈ کوارٹر کو موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ افراد شادی کے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد دو موٹرسائیکلوں پر گھر لوٹ رہے تھے، راستے میں سیواگیری سے ایروڈ جانے والی بس نے مخالف سمت سے آنے والی دونوں موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی۔

ضلع پولس نے بتایا کہ بس تیزرفتاری سے آرہی تھی اور دونوں موٹرسائیکلیں اس کے سامنے والے پہیے کے نیچے آ گئیں اور اس کے بعد بس دیوار سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں بس کے دو مسافروں کو بھی چوٹیں آئی ہيں۔

پولس اہلکار موقع پرپہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتال بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.