ETV Bharat / bharat

این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت میں آر جے ڈی کا احتجاج - ضلع گیا کی خبریں

شہریت ترمیمی قانون و قومی آبادی رجسٹر اور قومی رجسٹر برائے شہریت کے تعلق سے مرکزی حکومت جہاں عوام کو اسکے فوائد سمجھانے میں مصروف ہے وہیں ملک بھرمیں اس قانون کے خلاف احتجاج ، دھرنے اور مظاہرے جاری ہیں۔

این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت میں آر جے ڈی کا احتجاج
این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت میں آر جے ڈی کا احتجاج
author img

By

Published : Jan 12, 2020, 1:41 AM IST

بہار کے ضلع گیا کے مختلف بلاکوں میں راشٹریہ جنتادل نے این آر سی ، سی اے اے اور این پی آر کی مخالفت میں یک روزہ دھرنا دیا اور مرکزی حکومت کو متنبہ کیا کہ سی اے اے کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سی اے اے کو حکومت جائز ٹھرارہی ہے اور حکومت نے آئین کے دفعات کی جو کھلے طور سے خلاف ورزی کی ہے اسکو بھی جائز ٹہرا رہی ہے اور مرکزی حکومت یہ بتانا چاہتی ہے کہ اسے ملک کی گنگاجمنی تہذیب اور دستور ہند سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔

این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت میں آر جے ڈی کا احتجاج

سی اے اے ہرگز صحیح نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ پہلاقانون ہے جو آئین کو ہی چیلنج کر رہا ہے ، اس سے آرٹیکل 14 خلاف ورزی ہے ۔ مقررین نے کہاکہ سوال یہ نہیں ہے کہ بی جے پی تین اسلامک ملکوں کے اقلیتوں کو شہریت دے رہی ہے ، سوال تویہ ہے کہ اپنے ملک کے اقلیت ، دلت مہادلت اور غریبوں کو ملک بدر کرنے ، انکی شہریت چھیننے کی کوشش کررہی ہے۔

حکومت این آرسی کراکر ملک کو پھر سے پچاس سال پیچھے لے جانا چاہتی ہے ۔ آرجے ڈی کے ضلع جنرل سکریٹری پرمود یادو نے کہاکہ آرجے ڈی کے طے شدہ پروگرام کے تحت ریاست بھرکے بلاک ہیڈ کواٹر میں آج دھرنادیاجارہاہے اور اسی ضمن میں شیرگھاٹی ، چندوتی سمیت سبھی بلاکوں میں دھرنادیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اقلیتوں اور پسماندہ اور درجہ فہرست ذات وقبائل کے حقوق کو چھین رہی ہے۔ اس موقع پر محمد رنکو ، کامدیو پرساد ، محمد علیم الدین ، پرمود کمار وغیرہ کے علاوہ دیگر افراد موجودتھے۔

Intro:شہریت ترمیمی قانون و قومی شہری آبادی رجسٹر اور قومی رجسٹر برائے شہریت کے تعلق سے مرکزی حکومت جہاں عوام کو اسکے فوائد سمجھانے میں مصروف ہے وہیں ملک بھرمیں اس قانون کے خلاف دھرنا، مظاہرہ اور احتجاج کاسلسلہ تھمنے کانام نہیں لے رہاہے Body:ریاست بہار کے ضلع گیا کے مختلف بلاکوں میں راشٹریہ جنتادل کے ذریعے سی اے اے واین آرسی اور این پی آر کی مخالفت میں یک روزہ دھرنا دیاگیا اورمرکزی حکومت کو متنبہ کیا کہ سی اے اے واین آرسی اور این پی آر کی واپسی تک احتجاج جاری رہیگا ۔دھرنے سے مقررین نے کہاکہ سی اے اے کو حکومت جائز نہیں ٹھہرارہی ہے بلکہ حکومت نے آئین کے دفعات کی جوکھلے طورسے خلاف ورزی کی ہے اسکو جائز ٹھہرارہی ہے اور یہ مرکزی حکومت بتاناچاہتی ہے کہ اسے ملک کی گنگاجمنی تہذیب اور دستور ہند سے کوئی لینادینا نہیں ہے ۔ سی اے اے ہرگز صحیح نہیں ہوسکتاہے کیونکہ یہ پہلاقانون ہے جو آئین کوہی چیلنج کررہاہے ، اس سے آرٹیکل 14 خلاف ورزی ہے ۔ مقررین نے کہاکہ سوال یہ نہیں ہے کہ بی جے پی تین اسلامک ملکوں کے اقلیتوں کو شہریت دے رہی ہے ، سوال تویہ ہے کہ اپنے ملک کے اقلیت ، دلت مہادلت اور غریبوں کو ملک بدر کرنے ، انکی شہریت چھیننے کی کوشش کررہی ہے ۔حکومت این آرسی کراکر ملک کو پھر سے پچاس سال پیچھے بھیجنا چاہتی ہے ۔ یہ صرف بی جے پی نہیں کررہی ہے بلکہ اسکے ساتھ اسکی اتحادی پارٹیاں بھی شامل ہیں Conclusion:دھرنے کی صدارت کررہے آرجے ڈی کے ضلع جنرل سکریٹری پرمود یادو نے کہاکہ آرجے ڈی کے طے پروگرام کے تحت ریاست بھرکے بلاک ہیڈ کواٹر میں آج دھرنادیاجارہاہے اور اسی ضمن میں شیرگھاٹی ، چندوتی سمیت سبھی بلاکوں میں دھرنادیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اقلیتوں اور پسماندہ ودرج فہرست ذات وقبائل کے حقوق کو چھین رہی ہے ۔ اس موقع پر محمدرنکو ، کامدیو پرساد ، محمد علیم الدین ، پرمود کمار وغیرہ کے علاوہ درجنوں افراد موجودتھے
بائٹ پرمود یادو
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.