ETV Bharat / bharat

آر جے ڈی رہنما کا وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ - Nitish Kumar's Resignation

ریاست بہارمیں نظم ونسق کی بگڑتی صورتحال پر حزب مخالف رہنما تیجسوی یادو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار سے جب ریاست سنبھل نہیں رہا ہے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

آر جے ڈی رہنما کا وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 11:38 PM IST

ریاست بہارمیں نظم ونسق کی بگڑتی صورتحال پر حزب مخالف رہنما تیجسوی یادو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار سے جب ریاست سنبھل نہیں رہا ہے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

یادو نے آج یہاں کہاکہ بہار میں غنڈوں، زانیوں ، مافیاﺅں ، بدمعاشوں ، اور شیطانوں کا راج ہو گیا ہے ۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں گاجر ۔ مولی کی طرح لوگ کاٹے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب بہت ہو گیا ۔ بہار سنبھل نہیں رہا ہے تو وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں۔

حزب مخالف رہنما نے وزیراعلیٰ سے کہاکہ برائے مہربانی اپنے دلارے۔ پیارے اور اقتدار کے زیر سایہ پلنے والے غنڈوں پر لگام لگائیے ۔ آپ کے چندہ وصولی کے ہدف کی خاطر کتنی ماﺅں کی گود سونی ہوگئی ہے ۔ ان گنت بہنوں کے سہاگ اجڑ گئے ہیں۔ بیشمار بچے یتیم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جنگل راج کہنے والوں کے ہونٹ اب سل دیئے گئے ہیں یا وہ اپنی ناقابلیت کی وجہ سے شرم کے مارے بول نہیںپارہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.