اداکارہ ریچا چڈھا کو لگتا ہے کہ کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے لوگ سب سے بدترین حالات میں جی رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی مدد کے لیے آگے آئیں۔
معروف اداکارہ ریچا چڈھا کا کہنا ہے کہ 'آپ کے پاس ایسے لوگ ہیں جو جانوروں اور انسانوں کی سہولیات فراہم کرنے پر زیادہ توجہ نہیں دے رہے ہیں اور پھر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کو موقع کے طور پر استعمال کر رہے ہیں'۔
اس کے بعد ریچا نے بھارت کے مختلف حصوں میں پھنسے ہزاروں مہاجر مزدوروں کی مثال پیش کی جنہوں نے منگل کے روز ممبئی کے باندرا ریلوے اسٹیشن پر بیک وقت جمع ہوگئے اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر اپنے آبائی مقامات پر واپس جانے کے لئے نقل و حرکت کی سہولیات فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'اب یہ غریب مہاجر مزدور ممبئی کے باندرا اور گجرات کے سورت میں جمع ہوئے تھے اور لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں کہ وہ معاشرے میں وبا کی منتقلی کا باعث بن سکتے ہیں لیکن بات یہ ہے کہ یہ لوگ ایسے لوگ ہیں جو بے بس ہیں اور انہیں گھر تک جانے کے لیے کوئی ذرائع دستاب نہیں ہیں۔ یہ وقت متحد رہنے اور مدد کرنے کا ہے۔ میں واقعتا امید کرتی ہوں کہ لوگوں کو اس (وبائی صورت حال) کا ادراک ہو اور طرز عمل میں تبدیلیاں آئیں۔ "