ETV Bharat / bharat

ریلوے کو 341 پارسل خصوصی ٹرینوں سے 18.70 کروڑ کی آمدنی

مغربی ریلوے کو 341 پارسل خصوصی ٹرینوں کی آمدورفت سے تقریباً 18.70 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

Revenue of Rs 18.70 crore from 341 parcel special trains to Railways
ریلوے کو 341 پارسل خصوصی ٹرینوں سے 18.70 کروڑ کی آمدنی
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 7:47 PM IST

رابطہ عامہ کے چیف افسر رویندر بھاکر نے بتایا کہ ایک پارسل خصوصی ٹرین جمعرات کو احمد آباد کے کانکریا سے اڈیشہ کے خردا روڈ کے درمیان چلے گی جبکہ دو پارسل اسپیشل ٹرینیں کل چلائی گئیں جن میں پوربندر۔شالیمار اور اوکھا۔ گواہاٹی اسپیشل ٹرین شامل ہیں۔

مغربی ریلوے نے 23 مارچ سے 16 جون تک 58500 ٹن سے زیادہ وزن والی اشیا کو 341 پارسل خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ ملک کے مختلف حصوں میں پہنچایا جن میں خاص طور پر زرعی پیداوار، دوائیں، مچھلی، دودھ وغیرہ شامل ہیں۔

اس آمدورفت سے تقریباً 18.70کروڑروپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس مدت کے دوران 44 ملک اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں جن میں تقریباً 33 ہزار ٹن اور ویگنوں کے سو فیصد استعمال کے ساتھ تقریباً 5.65 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔

اسی طرح 23 ہزار ٹن سے زیادہ وزن والی 292 کووڈ-19 اسپیشل پارسل ٹرینیں بھی ضروری اشیا کی آمدورفت کے لئے چلائی گئیں جن کے ذریعہ حاصل ریونیو 11.98کروڑ روپے رہا۔

ان کے علاوہ 2378 ٹن کے ساتھ پانچ انٹینٹیڈ ریک بھی چلائے گئے جن سے 1.07 کروڑ روپے سے زیادہ کا ریونیو حاصل ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ 22 مارچ سے 16 جون تک لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران 13.27 ملین ٹن کی ضروری اشیا کی سپلائی کرنے کے لئے مال گاڑیوں کے مجموعی طورپر 6536 ریکوں کا استعمال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.