دہلی یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن (ڈوٹا) کے سابق صدر ڈاکٹر این کے ککڑ نےبتایا کہ اس سلسلے میں وہ مسلسل کوششیں کررہے ہیں اورمختلف سطح پر اس معاملے کو اٹھاتے رہے ہیں لیکن ساتویں پے کمیشن کے نفاذ کے 16 ماہ گذرجانے کے بعد بھی صورت حال جوں کی توں ہے۔
نیشنل ڈیموکریٹک ٹیچرز فرنٹ (این ڈی ٹی ایف) کے سابق صدر اور دہلی یونیورسٹی کے ایکزی کیٹو کونسل کے سابق رکن ڈاکٹراے کے بھاگی کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ اساتذہ سے متعلق یہ معاملہ غیرضروری طور سے تعطل کا شکار ہے اس معاملے میں ہورہی تاخیر ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔
ڈاکٹر بھاگی نے الزام لگایا کہ اس معاملے میں موجودہ ڈوٹا قیادت کا رویہ بھی مایوس کن ہے جہاں تک بات یونیورسٹی انتظامیہ کی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہےکہ انہیں اس بات کی کوئی پروا ہی نہیں ہے بلکہ ان کی خودسری کی وجہ سے ہزاروں ریٹائرڈ ٹیچر اپنی بڑھی ہی پنشن سے محروم ہیں۔
ریٹائرڈ اساتذہ کے ترمیم شدہ پنشن کا معاملہ پی ایم او پہنچا
نیشنل ڈیموکریٹک ٹیچرس فرنٹ (این ڈی ایف) نے دہلی یونیورسٹی سے ریٹائرڈ اساتذہ کی ترمیم شدہ پنشن نہ ملنے کے واقعات کو دیکھتے ہوئے اس معاملوں میں وزیراعظم اور فروغ انسانی وسائل کے وزارت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
دہلی یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن (ڈوٹا) کے سابق صدر ڈاکٹر این کے ککڑ نےبتایا کہ اس سلسلے میں وہ مسلسل کوششیں کررہے ہیں اورمختلف سطح پر اس معاملے کو اٹھاتے رہے ہیں لیکن ساتویں پے کمیشن کے نفاذ کے 16 ماہ گذرجانے کے بعد بھی صورت حال جوں کی توں ہے۔
نیشنل ڈیموکریٹک ٹیچرز فرنٹ (این ڈی ٹی ایف) کے سابق صدر اور دہلی یونیورسٹی کے ایکزی کیٹو کونسل کے سابق رکن ڈاکٹراے کے بھاگی کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ اساتذہ سے متعلق یہ معاملہ غیرضروری طور سے تعطل کا شکار ہے اس معاملے میں ہورہی تاخیر ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔
ڈاکٹر بھاگی نے الزام لگایا کہ اس معاملے میں موجودہ ڈوٹا قیادت کا رویہ بھی مایوس کن ہے جہاں تک بات یونیورسٹی انتظامیہ کی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہےکہ انہیں اس بات کی کوئی پروا ہی نہیں ہے بلکہ ان کی خودسری کی وجہ سے ہزاروں ریٹائرڈ ٹیچر اپنی بڑھی ہی پنشن سے محروم ہیں۔
THURSDAY
Conclusion: