ETV Bharat / bharat

راجناتھ کی مداخلت سے پارلیمان میں تنازعہ ختم - متنازعہ بیان

وزیرمملکت برائے خزانہ انوراگ سنگھ ٹھاکر کے متنازعہ بیان سے لوک سبھا میں پیدا شدہ تعطل اسپیکر اوم برلا اورایوان کے ڈپٹی رہنما وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی مداخلت سے ختم ہوگیا۔

Resuming the parliamentary proceedings
پارلیمان میں تنازعہ ختم کارروائی شروع
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 10:57 PM IST

انوراگ سنگھ ٹھاکر کے اظہار افسوس کے بعد شام 6 بجے ایوان کی کارروائی آسانی سے شروع ہوگئی۔ تفصیل کےمطابق چاربار ملتوی ہونے کے بعد شام چھ بجے ایوان کی کاررائی کے لئے اکٹھا ہونے کے بعد اسپیکر برلا نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مان سون اجلاس غیرمعمولی حالات میں منعقد ہورہا ہے۔ کووڈ انفیکشن کے خدشے کے درمیان گذشتہ چار دنوں میں جس طرح سے آئینی ذمہ داری نبھائی گئی ہے اس کو پورے ملک نے دیکھا اور سراہا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ ایک فرد نہیں بلکہ ایک ایسی تنظیم ہے جو تقریب 15 لاکھ آبادی کی نمائندگی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے حقائق کی بنیاد پر بحث و مباحثہ جاری رکھنا چاہئے، لیکن الزامات کو بغیر کسی حقائق کے نہیں لگانا چاہئے۔ ایوان میں ابھی وقت باقی ہے، اس میں کارروائی آسانی سے چلنی چاہئے۔ پوری دنیا دیکھے گی کہ اس عالمی بحران کے دوران بھارت کی جمہوریت کی طاقت کیا ہے؟

مزید پڑھیں:

وزیراعظم کے قول و فعل میں تضاد ہے: راہل گاندھی

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں تمام ممبران برابر ہیں۔ اگر کسی کو ان کے کسی سلوک سے تکلیف پہنچی ہے تو وہ معافی مانگتے ہیں۔ برلا کا بیان سن کر اپوزیشن کے ارکان بھی خاموش ہوگئے اور متعدد سینئر ممبران نے اوم بریلا کی معذرت قبول نہیں کی۔ اسپیکر کے مشورے پر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ان کا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں ہے۔ اگر اپوزیشن کے کسی ممبر کو تکلیف ہوئی ہے تو پھر وہ بھی اس تکلیف کا احساس کر ر ہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.