ETV Bharat / bharat

مسافر پروازوں کےبھارت میں اترنے پرپابندی - نجی شعبے کے دیگر تمام ملازمین کے لئے گھر سے کام کرنا یقینی بنائیں

حکومت نے کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے پیش نظر 22 مارچ سے سبھی بین الاقوامی مسافر پروازوں کے بھارت میں اترنے پر پابندی لگا دی ہے۔

restrictions on passenger flights landing in India
مسافر پروازوں کےبھارت میں اترنے پرپابندی
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 8:04 PM IST

حکومت نے کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے پیش نظر 22 مارچ سے سبھی بین الاقوامی مسافر پروازوں کے بھارت میں اترنے پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ پابندی فی الحال ایک ہفتے کے لئے لگائی گئی ہے۔ایک سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ 22 مارچ سے ایک ہفتے تک کوئی بھی باقاعدہ بین الاقوامی مسافر پرواز ملک کی سرحد میں نہیں اتر سکے گی۔ اس کا سیدھا مطلب ہے کہ طیارے سروس کمپنیز کو اپنی ساری بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنی پڑیں گی۔

اس کے علاوہ ٹرینوں اور طیاروں میں مسافروں کی تعداد کم سے کم کرنے کے لئے طلبہ، مریضوں اور معذروں کے علاوہ تمام زمروں میں رعایتی سفر کی ٹکٹ بکنگ آج آدھی رات سے اگلے حکم تک زیر التوا رہے گی۔

ریلوے نے بتایا کہ اس زمرے کی 53 میں سے 38 زمروں کی رعایتیں ختم کر دی گئی ہیں۔مرکزی حکومت نے ریاستوں کو 65 سال سے زیادہ عمر کے سینئر شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دینے کے لئے کہا ہے۔ اس میں عوامی نمائندوں، سرکاری ملازمین اور طبی شعبے میں کام کرنے والوں کو چھوٹ ہوگی۔

دس سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو بھی گھروں پر ہی رہنے اور باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی اور ضروری خدمات کے علاوہ نجی شعبے کے دیگر تمام ملازمین کے لئے گھر سے کام کرنا یقینی بنائیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.