مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف مغربی بنگال اسمبلی میں گزشتہ روز قرار داد پیش کی گئی۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ممتا بنرجی نے اسمبلی میں کہا کہ مرکزی حکومت نئے زرعی قوانین کو واپس لے یا اقتدار چھوڑ دے۔
قرارداد کی کانگریس اور بایاں محاذ نے حمایت کی جبکہ بی جے پی نے مخالفت میں اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
مغربی بنگال اسمبلی میں خصوصی اجلاس کے دوران مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف قرارد پیش کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
مغربی بنگال اسمبلی میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف قرار داد پیش کی۔
اس موقع پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت ان تینوں قوانین کو واپس لے یا اقتدار چھوڑ دے۔
کانگریس اور بایاں محاذ نے ریاستی حکومت کی زرعی قوانین مخالف قرار داد کی حمایت کی لیکن کہا کہ اسی طرح کے قوانین ترنمول کانگریس نے بھی پاس کئے ہیں۔ ان کو بھی واپس لیا جائے جبکہ بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے اس قرارداد کی مخالفت کی اور جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف قرار داد پیش کرنے کے لئے مغربی بنگال اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا تھا۔
کانگریس اور بایاں محاذ کی طرف سے بھی زرعی قوانین کے خلاف قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
زرعی قوانین کے خلاف قرار داد پیش کرنے والی مغربی بنگال چھٹی ریاست بن چکی ہے۔