ETV Bharat / bharat

آئی سی ایم آر، این سی آر سی تیار کرنے میں مصروف

author img

By

Published : Aug 7, 2020, 3:31 PM IST

آئی سی ایم آر نے یہ اطلاع دی ہے کہ کووڈ 19 کی نیشنل کلینیکل رجسٹری تیار کرنے کے لئے وقف شدہ کووڈ اسپتالز اور کووڈ ہیلتھ سینٹرز کو لیٹر آف انٹینٹ بھیجنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

request letter of Intent to attend the code 19 national clinical registry
کووڈ 19 کی نیشنل کلینیکل رجسٹری میں شرکت کے لئے لیٹر آف انٹینٹ مانگے

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی علامات، اس کی جانچ، نظم و نسق اور علاج و معالجے کے نتائج کے اعداد وشمار اکٹھا کر کے کووڈ۔19 کی نیشنل کلینیکل رجسٹری ( این سی آر سی ) تیار کی جا رہی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے اس رجسٹری میں حصہ لینے کے لیے کووڈ کے وقف اسپتالز اور ہیلتھ سینٹرز سے لیٹر آف انٹینٹ بھیجنے کو کہا ہے ۔

مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود (ایم ایچ ایف ڈبلیو)، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نئی دہلی نے مل کر این سی آر سی بنانے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ اس کے استعمال سے مریضوں کے انتظامات کی مکمل حکمت عملی تیار کی جاسکے، بیماری کی سنگینی اور اس کے علاج کے لئے پہلے اندازہ لگایا جا سکے ۔

آئی سی ایم آر نے کہا کہ کووڈ وقف اسپتالز اور ہیلتھ سینٹرز اعداد وشمار جمع کرنے کے لئے پرائمری سائٹ کے طور پر کام کریں گے۔

ان تمام مقامات کی ملک بھر کے 15 میڈیکل انسٹی ٹیوٹ نگرانی کریں گے ۔ قومی سطح کے یہ 15 انسٹی ٹیوٹ رجسٹری کو تیار کرنے میں تعاون کریں گے۔

مرکزی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ 19) کے پیش نظر صحت سے متعلق تیاری اور ایمرجنسی مینیجمنٹ کے لیے 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 890.32 کروڑ روپئے کی دوسری قسط جاری کردی ہے۔

جمعرات کو مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 24 مارچ کو کورونا انفیکشن کے علاج اور صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے 15،000 کروڑ روپئے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس پیکیج کی 3000 کروڑ روپے کی پہلی قسط اپریل میں جاری کی گئی تھی اور اب 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.