جسٹس فار رائٹ فاؤنڈیشن کے صدر ستیم سنگھ اور دیگر کی جانب سے داخل درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر بہت سے طالب علموں کے والدین کی روزی روٹی متاثر ہوئی ہے اور ایسے میں سمسٹر فیس ادا کرنے سے معذوری کی وجہ سے کالجوں کی طرف سے ایسے بچوں کے نام کاٹے جانے کا خدشہ ہے۔
درخواست گزاروں میں مسٹر ستیم سنگھ کے علاوہ امت کمار شرما، پرتیک شرما اور محترمہ دیکشا دادو شامل ہیں۔
درخواست گزاروں نے انسانی وسائل کی وزارت کے ذریعے مرکزی حکومت کو مدعا علیہ بنایا ہے۔
عرضی گزاروں نے مرکزی حکومت کو اس بات کا یقین بنانے کی ہدایت دینے کی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سمسٹر فیس کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی طالب علم کا نام نہ ہٹایا جائے۔
سپریم کورٹ رجسٹری نے اس معاملے کی سماعت پانچ اپریل کے بعد کئے جانے کے اشارے دیئے ہیں۔