اسی سلسلے میں وہ آج ممبئی کرائم برانچ کے دفتر پہنچے تھے۔ وہیں ری پبلک ٹی وی کے سی ایف او شیو سبرامنیم سندرم نے پیش ہونے کے لیے اور وقت طلب کیا ہے۔
ری پبلک ٹی وی کے چیف اقتصادی افسر شیو سبرامنیم سندرم نے ہفتہ کو کہا تھا کہ 16 اکتوبر تک ان کے اپائنمنٹ پہلے سے مقرر ہیں۔ اس لیے انہوں نے کوئی اور تاریخ دینے کی اپیل کی ہے۔
وہیں دوسری جانب انہوں نے اس معاملے میں سپریم کورٹ کا بھی رخ کیا۔ انہوں نے ہفتہ کو عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کرکے جلد معاملے کی سماعت کرنے کی مانگ کی ہے۔ عرضی میں ممبئی پولیس کے سمن کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرکے ٹی وی ریٹنگ ہیرا پھیری معاملے کا انکشاف کیا تھا اور اس میں تین چینلوں کے خلاف شکایت ملنے کی بات کہی تھی۔ جس میں ری پبلک ٹی وی کا نام بھی شامل تھا۔
افسران نے بتایا تھا کہ اس بات کی جانچ کی جارہی ہے کہ چینل نے اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ناظرین کو پیسے دیئے تاکہ اسے اشتہار سے زیادہ آمدنی ہوسکے۔
مزید پڑھیں:
'کئی ہندوستانی دلت، مسلمان اور قبائلیوں کو انسان نہیں سمجھتے'
ممبئی پولیس کمشنر نے دعویٰ کیا تھا کہ دو چھوٹے چینلوں فکت مراٹھی اور باکس سنیما کے مالکان کو گرفتار کرلیاہے اور ری پبلک ٹی وی کی جانچ چل رہی ہے۔