یوم جمہوریہ کے پر مسرت موقع پر ملک کی تمام ریاستوں میں یہ جمہوری تہوار بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی اور قومی نغموں نے لوگوں کے اندر جوش و خروش بھر دیا اور ملک کے تئیں ایمانداری اور وفاداری کے جذبے سے سرشار ملک کی عوام نے اس موقع پر ایک دوسرے کو مبا رک باد پیش کی۔
26 جنوری بھارتی عوام کے لیے ایک تہوار جیسا ہے، جہاں لوگ خوشیاں مناتے ہیں۔
بھارت کی گنگا جمنی تہذیب کا انوکھا سنگم اس وقت اور بھی خوبصورت اور پر کشش لگتا ہے جب'جن گن من ادھینائیک جیا ہے' کی آواز پر بیک وقت سارے بھارتی خواہ وہ کسی قوم و ملت کے ہوں اس قومی ترانے کی عزت و وقار پر اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور لبوں پر اس گیت کے بول جاری رہتے ہیں۔
اس خوبصورت موقع پر بھارت کی سبھی ریاستوں میں پرچم کشائی کے انوکھے مناظر کشمیر تا کننیا کماری تک دیکھنے کو ملے۔
مختلف سماجی، سیاسی، مذہبی رہنماؤں سمیت ملک کے تمام اسکولز کالجز، یونیورسٹیز، مدارس و آشرم میں اس موقع پر پرچم کشائی کا دلفریب منظر دیکھنے کو ملا۔
ملک بھر کے اسکولی بچوں نے بھی اس موقع پر رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے۔
مزید پڑھیں:شاہین باغ مظاہرہ: حب الوطنی کے رنگ میں شرابور
جبکہ قومی دارالحکومت دہلی کے لال قلعہ پر بھی وزیراعظم کے ہاتھوں پرچم کشائی کو دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔