ETV Bharat / bharat

طبی اسقاط حمل ترمیمی بل منظور - اسقاط حملی حد 24 ہفتے ہوئی

مرکزی کابینہ نے 'طبی اسقاط حمل ترمیمی بل 2020' کو منظوری دے دی ہے جس میں اسقاط حمل کرانے کی حد کو 20 ہفتے سے بڑھا کر 24 ہفتے کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jan 29, 2020, 3:28 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:06 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں اسے منظوری دی گئی، اسقاط حمل ایکٹ (میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگنینسی ایکٹ) 1971 میں اس مقصد کے لئے ترمیم کی جائے گی، ساتھ ہی پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں اس سے متعلق بل لایا جائے گا۔

اس کے لئے دو ڈاکٹروں کی اجازت لینی ہو گی، جس میں ایک ڈاکٹر سرکاری ہوگا ساتھ ہی اگر مادر رحم میں، رحم کی بیماری ہو تو میڈیکل بورڈ کے لئے بھی بندوبست ہے۔

اس ملاقات کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ نے اسقاط حمل کی اجازت کے لئے زیادہ سے زیادہ حد 20 ہفتوں سے بڑھا کر 24 ہفتوں تک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ '20 ہفتوں میں اسقاط حمل پر والدہ کی موت کے متعدد واقعات ہوئے ہیں ، 24 ہفتوں میں اسقاط حمل کرنا محفوظ ہوگا'۔

جاوڈیکر نے اسقاط حمل کرانے کی حد 24 ہفتے کرنے پر کہا کہ اس قدم سے جنسی زیادتی سے متاثرہ اور نا بالغوں کو مدد ملے گی'۔

Intro:Body:

fsdfsd

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 10:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.