ETV Bharat / bharat

لال قلعہ میں تشدد: فیس بک لائیو کرنے والا گرفتار

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 8:16 AM IST

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے لال قلعہ پر تشدد کیس میں ایک اور گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ اس معاملے میں اب تک دو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جب کہ تشدد میں ملوث چار افراد پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

لال قلعہ واقعہ: فیس بک لائیو کرنے والا گرفتار

یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ پر تشدد کیس میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 3 فروری بدھ کے روز ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت دہلی کے باشندے دھرمیندر سنگھ ہرمَن کے نام سے ہوئی ہے، وہ دہلی کے سِکھ اکثریتی علاقہ کا رہائشی ہے۔ لال قلعہ پر تشدد کی تحقیقات کے تحت کرائم برانچ نے اب تک اس معاملے میں دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ تشدد میں ملوث 4 افراد پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

معاملہ میں اب تک 44 ایف آئی آر ہوچکی ہیں

خبر کے مطابق یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ کے بشمول مختلف مقامات پر مشتعل افراد کے ذریعہ تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔ اب تک دہلی پولیس کے ذریعہ ان واقعات کے سلسلے میں 44 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔ ان میں سے 15 ایف آئی آر کی تفتیش دہلی پولیس کی کرائم برانچ کررہی ہے جب کہ مقامی پولیس دیگر معاملات کی بھی تحقیقات کررہی ہے جن میں لال قلعے پر تشدد کا معاملہ بھی شامل ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے بدھ کے روز اس معاملے میں ایک ملزم دھرمیندر سنگھ ہرمَن کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی نے کی ہے۔

فیس بک پر کیا تھا راست ٹیلی کاسٹ

پولیس کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق جب لال قلعے میں تشدد کا واقعہ پیش آرہا تھا، اس وقت دھرمیندر سنگھ ہرمَن فیس بک پر راست ٹیلی کاسٹ کررہا تھا۔ وہ دہلی ہی کا رہائشی ہے۔ واقعے کے وقت وہ لال قلعے کے اندر ہجوم کو بھڑکانے اپنی گاڑی کی چھت پر بیٹھا ہوا تھا۔ ریڈ فورٹ تشدد کیس میں کرائم برانچ کی جانب سے یہ دوسری گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دہلی پولیس نے اب تک 124 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اسے عدالت میں پیش کرے گی اور ریمانڈ پر لینے کی کوشش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.