ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس اتوار کے روز کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ داس نے اتوار کو از خود اس کی اطلاع دی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا 'میں کورونا مثبت ہو گیا ہوں۔ مجھ میں کورونا کی علامت نہیں ہے۔ ٹھیک محسوس کر رہا ہوں۔ جو حالیہ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں، احتیاط برتیں۔ آئیسولیشن سے مسلسل کام کرتا رہوں گا۔ آر بی آئی کا کام حسب معمول چلتا رہے گا۔ میں تمام ڈپٹی گورنر اور دیگر افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس اور ٹیلی فون سے رابطے میں ہوں۔'