ETV Bharat / bharat

رضا اکیڈمی کی اجیت ڈووال سے اپیل - Raza Academy

دارالحکومت دہلی میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد عوام میں سراسیمگی کا ماحول ہے اس دوران ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی رضا اکیڈمی نے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال سے اہیل کی ہے کہ اجمیر شریف کے سالانہ عرس میں شرکت کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Raza Academy appeal to Ajit Doval for the safety of pilgrims of ajmer sharif
رضا اکیڈمی کی قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبال سے اپیل
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 10:44 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:21 PM IST

معروف تنظیم ’رضا اکیڈمی‘ کے جنرل سکریٹری سعید نوری نے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال کے نام ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔

Raza Academy appeal to Ajit Doval for the safety of pilgrims of ajmer sharif
رضا اکیڈمی کی قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبال سے اپیل

یہ مکتوب ان زائرین کی حفاظت کے تعلق سے ہے جو خواجہ غریب نوازؒ کے 808 ویں عرس میں شرکت کے لیے دہلی سے اجمیر شریف جانے والے ہیں۔

یہ عرس یکم اور دو مارچ 2020 کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اجمیر شریف کے عرس میں شرکت کے لیے پورے ملک سے زائرین جاتے ہیں، ںیز وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ کے لیے چادر پیش کی گئی ہے۔

سعید نوری نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ 'اجیت ڈووال دہلی میں امن و امان کے لیے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں تاہم ان سے درخواست ہے کہ وہ اجمیر زائرین کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.