ETV Bharat / bharat

روی شنکر پرساد نے راہل کو غیر ذمہ دار بتایا

بی جے پی کے سینیئر رہنما اور لوک سبھا رکن روی شنکر پرساد کوروناوائرس کے دور میں راہل کی سیاست پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

روی شنکر پرساد نے راہل کو غیر ذمہ دار بتایا
روی شنکر پرساد نے راہل کو غیر ذمہ دار بتایا
author img

By

Published : May 27, 2020, 10:21 PM IST

قومی درالحکومت دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر آج الزام لگایا کہ انہوں نے کوروناوائرس بحران کے اس دور میں ملک کے تئیں انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور اپنے سیاسی فائدے کے لیے لوگوں کے حوصلے کو گرانے اور ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما اور روی شنکر پرساد نے دہلی میں پریس کانفرنس میں مسٹر گاندھی کے مارچ سے لے کر اب تک مختلف مسائل پر اظہار کیے گئے خیالات کا سلسلہ وار ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'مسٹر گاندھی کے تبصرے بتاتے ہیں کہ مسٹر گاندھی نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کا ثبوت دیا ہے، ملک کو گمراہ کیا ہے اور جھوٹ پھیلا کر سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے'۔

مسٹر پرساد نے کہا کہ 'کوروناوائرس انفیکشن کی تکلیف دہ بیماری میں ملک مسٹر مودی کے ساتھ کھڑا ہے، ہمیں کامیابی ملی ہے، لیکن کانگریس رہنما کا کام لوگوں کے حوصلے کو گرانا اور اس کا سیاسی فائدہ اٹھانا ہے، کاش مسٹر گاندھی ملک کے فائدے کے لیے کھڑے ہوتے'۔

انہوں نے کہا کہ چین کو چھوڑ کر کورونا سے متاثر دنیا کے 15 بڑے ممالک کی کل آبادی 142 کروڑ ہے اور ان ممالک میں اب تک تین لاکھ 43 ہزار 562 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ بھارت کی 137 کروڑ کی آبادی میں 4345 اموات ہوئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں 61 ہزار 239 افراد صحت مند بھی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی کوئی دوا نہیں ہے، صرف دعا ہے اور لاک ڈاؤن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جو ہمت دکھائی اور 'فرنٹ فٹ' آکر ملک کی جیسا قیادت کی، اسی کا نتیجہ یہ کامیابی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.