ETV Bharat / bharat

رامائن ایکسپریس، 28 مارچ سے شروع ہوگی - رامیشورم میں رام ناتھ جيوتر لنگ کے درشن کرائے جائیں گے۔

انڈین ریلوے، بھگوان رام کی زندگی سے متعلق مقامات کا سفر کرانے کے لئے رامائن ایکسپریس شروع کرنے جا رہی ہے۔

ramayan-express-will-start-on-28th-march
رامائن ایکسپریس، 28 مارچ سے شروع ہوگی
author img

By

Published : Feb 19, 2020, 11:41 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:54 PM IST

وزارت ریل کی انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آرسی ٹی سی ) کی طرف سے شروع ہونے والی رامائن ایکسپریس اس بار نئی خوبیوں کے ساتھ آ رہی ہے۔ دس کوچ والی اس ٹرین میں پانچ کوچ سلیپر زمرے کے اور پانچ کوچ اے سی -3 کے ہوں گے۔

سلیپر زمرے میں 360 اور اے سی -3 میں 330 سیٹیں دستیاب ہوں گی۔ یہ گاڑی دہلی صفدر جنگ ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوگی اور غازی آباد، مرادآباد، بریلی اور لکھنؤ سے مسافر سوار ہو سکیں گے۔ 16 رات اور 17 دن کے اس ٹور میں ایودھیا میں شری رام بھومی، کنک بھون اور ہنومان گڑھی کے علاوہ نندی گرام میں بھرت مندر، سیتامڑھی میں سيتا ماتا کا مندر اور جنک پور میں جانکی مندر کے بھی درشن کرائے جائیں گے ۔

جنک پور کے لئے سیتامڑھی سے مسافروں کو بس سے لے جایا جائے گا ۔ اس کے بعد وارانسی میں تلسی مانس مندر اور سنکٹ موچن مندر، سیتا سمادھی ، پرياگراج میں تروینی سنگم، ہنومان مندر اور بھاردواج آشرم، شرانگویر پور میں شرنگی رشی کے آشرم، چترکوٹ میں رام گھاٹ اور ستی انسويا مندر، ناسک میں انجنادری پہاڑی، ہنومان کی جائے پیدائش اور رامیشورم میں رام ناتھ جيوتر لنگ کے درشن کرائے جائیں گے۔

عقیدت مندوں کو شاکا ہاری کھانا دیا جائے گا جس میں نوراتر وں کو مدنظر رکھتے ہوئے لہسن اور پیاز بھی نہیں ہو گا۔ ورت رکھنے والوں کے لئے پھلاهاري کھانا ،سابودانے کی کھچڑی، دہی، پھل اور آلو چاٹ وغیرہ کا بھی انتظام کریں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.