ETV Bharat / bharat

رام ولاس پاسوان کا دل کا آپریشن ہوا

صارفین اور فوڈ اینڈ سپلائی کے مرکزی وزیررام ولاس پاسوان کے دل کا آپریشن کیا گیا ہے، چراغ پاسوان نے ٹویٹ کر کے اس کی اطلاع دی ہے۔

رام ولاس پاسوان کا دل کا آپریشن ہوا
رام ولاس پاسوان کا دل کا آپریشن ہوا
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 12:58 PM IST

84 برس کے پاسوان طویل عرصہ سے علیل ہیں اور دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پاسوان کے بیٹے اوررکن پارلیمان چراغ پاسوان نے اتوار کے روز کہا تھا کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کے دل کا آپریشن کرنا پڑا۔

چراغ پاسوان نے ٹویٹ کیا 'پاپا گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، اچانک پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے ان کے دل کا دیر رات آپریشن کرنا پڑا، اگر ضرورت پڑی تو کچھ ہفتوں کے بعد ایک اور آپریشن کرنا پڑے گا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میرے اور میرے کنبہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔'

ٰہ بھی پڑھیں: بہار: لوک جن شکتی پارٹی کا اتحاد پر فیصلہ آج

لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان ہفتے کے روز پٹنہ میں تھے جہاں بہار اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا لیکن وہ اپنے والد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد دہلی واپس آگئے تھے۔

واضح رہے کہ 'بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، ایل جے پی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس رام ولاس پاسوان کی سرجری کی وجہ سے ہفتہ کی شام ملتوی کردیا گیا تھا۔ ایل جے پی کے سرپرست رام ولاس پاسوان کے اسپتال میں داخل ہونے اور بہار اسمبلی انتخابات کے لیے این ڈی اے اتحاد میں ٹکٹوں کی تقسیم کو لے اتفاق نہیں ہونے سے ایل جے پی دوہرے بحران میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.