ETV Bharat / bharat

رام مندر کی تعمیر ہر حالت میں ہوگی: رام ولاس ویدانتی - ای ٹی وی بھارت

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بابری مسجد انہدام کیس کے ایک ملزم ڈاکٹر رام ولاس ودانتی نے کہا کہ اگر عدالت یہ ثابت کرتی ہے کہ متنازعہ اراضی پر کوئی مسجد ہے تو وہ خوشی سے مرنے کا انتخاب کریں گے۔

ram mandir
ram mandir
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 8:39 PM IST

انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ یہ مندر کسی بھی قیمت پر تعمیر کی جائے گی۔

سنہ 1992 کی بابری مسجد انہدام کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی سی بی آئی عدالت نے منگل کو ملزم ڈاکٹر رام ولاس ویدنتی کا بیان ریکارڈ کیا۔

ملزم سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت اپنے بیان کی ریکارڈنگ کے لئے خصوصی جج ایس کے یادو کے سامنے پیش ہوئے تھے، جہاں انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی وضاحت کی۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ویدانتی نے کہا ”متنازعہ اراضی پر مسجد ہونے کا کوئی اشارہ اور ثبوت نہیں ہے”۔

رام مندر کو ہر صورت میں تیار کیا جائے گا

ان کا مزید کہنا تھا 'انہوں نے ہندو مندر کی باقیات کو ہی ختم کیا تھا جن میں بھگوان گنیش، وشنو اور دیوی دیوتاوں کے بت شامل تھے'۔

ملزم نے کہا 'رام للہ کی سرزمین پر کسی مسجد کے ہونے کا کوئی نشان نہیں تھا۔ اگر عدالت مجھے مندر کی تباہی میں سزائے موت سناتی ہے تو میں مرنے کا انتخاب کروں گا'۔

ڈاکٹر نے مزید زور دے کر کہا 'یہ مندر کسی بھی قیمت پر تعمیر کیا جائے گا'۔

واضح رہے کہ بابری مسجد کو دسمبر 1992 میں ''کارسویوکوں'' نے منہدم کیا تھا اور یہ دعوی کیا گیا تھا کہ ایودھیا میں مسجد ایک قدیم رام مندر کے مقام پر تعمیر کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.