ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا کی 19 نشستوں پر ووٹنگ جاری - News of Rajya Sabha elections 2020

گجرات مدھیہ پردیش اور راجستھان میں حکمراں جماعت بی جے پی اور کانگریس کے مابین قریبی مقابلہ مانا جا رہا ہے۔

راجیہ سبھا کی 19 نشستوں کے لیے آج ہوگی ووٹنگ

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 7:35 AM IST

Updated : Jun 19, 2020, 10:52 AM IST

آج ملک کی آٹھ ریاستوں سے راجیہ سبھا کی 19 نشستوں کے لیے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے 18 نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئےتھے، بعدازاں الیکشن کمیشن نے کرناٹک سے چار، میزورم اور اروناچل پردیش کی ایک ایک نشست کے لیے انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔

راجیہ سبھا کی 19 نشستوں میں آندھرا پردیش اور گجرات سےچار چار، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے تین تین، جھارکھنڈ سے دو اور منی پور، میزورم اور میگھالیہ سے ایک ایک سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے، منی پور میں حکمران اتحاد کے نو ارکان کے استعفیٰ کی وجہ سے بھی انتخابات دلچسپ ہونے کا امکان ہے، یہاں بی جے پی نے لیسیمبا سنجاوبا کو نامزد کیا ہے جبکہ کانگریس نے ٹی منگی بابو کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

راجیہ کی 14 نشستیں
راجیہ کی 14 نشستیں

کرناٹک میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا، کانگریس کے سینئر رہنما ملیکارجن کھڑگے، بی جے پی امیدواروں ایرنا کڑادی اور اشوک گستی پہلے ہی چار نشستوں پر بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

اروناچل پردیش سے راجیہ سبھا کی واحد نشست سے بی جے پی کے امیدوار نبم ریبیا کو بلا مقابلہ منتخب کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام 19 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی 19 جون کی شام کو ہوگی۔

Last Updated : Jun 19, 2020, 10:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.