لوک سبھا کے چیئر مین وینکیا نائیڈو نے کہا کہ میں حکومت اور اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں تاکہ ایوان کی کارروائی کو بحسن و خوبی انجام دیا جا سکے ۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتیں دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پر بحث کرانے کو لے کر مسلسل ہنگامہ کررہے ہیں اور حکومت سے اس مسئلے پر بحث کرانے کی مانگ کررہے ہیں۔ اپوزیشن کے ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے راجیہ سبھا کی کارروائی گیارہ مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔
وہیں لوک سبھا کی کارروائی کو بھی گیارہ مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔