ETV Bharat / bharat

'کسانوں کے اندر غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے'

راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ 'دونوں بل کسان اور زرعی دنیا کے لئے تاریخی ہیں، اس کو لاگو کرنے سے کسانوں کی آمدنی بڑھے گی، لیکن کسانوں کے درمیان غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے کہ ایم ایس پی ختم کردی جائے گی، اے پی ایم سی ختم کردی جائے گی'۔

Rajnath Singh says 'misunderstanding is being created among farmers'
'کسانوں کے اندر غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے'
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 9:52 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کسان بل اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامہ کو لے کر پانچ دیگر مرکزی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔

Rajnath Singh says 'misunderstanding is being created among farmers'
'کسانوں کے اندر غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے'

راجیہ سبھا کے ہنگامہ پر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ایسے واقعات پارلیمنٹ کے وقار کے مطابق نہیں ہیں۔ اس سے پارلیمنٹ کے وقار کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ زرعی بل کو لے اپوزیشن نے جس طرح کا ہنگامہ کیا وہ جمہوری عمل کے پوری طرح خلاف ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں اس طرح کے رویہ کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

کسان بل کو لے کر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ میں خود کسان ہوں، میں کسانوں کی پریشانی کو سمجھتا ہوں، یہ حکومت کسانوں کی پریشانی کو سمجھتی ہے، مرکزی حکومت ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے کسی بھی طرح سے کسانوں کو نقصان پہنچے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ عام کسانوں کے اندر غلط فہمی پیدا کرکے سیاسی مفاد کو حاصل کرنے کی جو کوشش کی جارہی ہے، وہ جمہوری عمل کیلئے صحیح نہیں ہے۔

راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ یہ دونوں بل کسان اور زرعی دنیا کیلئے تاریخی ہیں، اس کو لاگو کرنے سے کسانوں کی آمدنی بڑھے گی، لیکن کسانوں کے درمیان غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے کہ ایم ایس پی ختم کردی جائے گی۔ اے پی ایم سی ختم کردی جائے گی۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ان بلوں کے پاس ہونے کے بعد ہمارے ملک کے کسان بھارت میں جہاں چاہیں گے وہاں اپنا مال بیچنے کیلئے آزاد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.