بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ فرانس کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج فرانس پہنچنے پر انہوں نے ٹویٹ کیا، 'فرانس آکر خوشی محسوس ہورہی ہے۔یہ عظیم ملک بھارت کا اہم اسٹریٹجک اتحادی ہے اور ہمارے خصوصی تعلقات رسموں سے کافی آگے ہیں۔'
مسٹر سنگھ اپنے دورے کے دوران رافیل طیاروں کی کھیپ حاصل کریں گے۔ اس دوران فرانس کے وزیر دفاع فلورینس پرلی بھی موجود رہیں گے۔
اس دوران وہ فرانس کے وزیر دفاع کے ساتھ سالانہ دفاعی مذاکرات میں بھی حصہ لیں گے۔فرانس دورے کے دوران مسٹر سنگھ رافیل سے بھی پرواز کریں گے۔
وزیردفاع نو اکتوبر کو فرانس کے دفاعی شعبہ کے افسروں سے بھی خطاب کریں گے۔