ETV Bharat / bharat

رجنی کانت کے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ - رجنی کانت کو شیواجی فلم میں اداکاری کے لیے جب 26 کروڑ روپے ادا کیے گئے

سپر اسٹار رجنی کانت کا طیارہ  تکنیکی خرابی کے سبب رک گیا۔ اس وقت رجنی کے ساتھ کل 42 مسافر موجود تھے۔

rajinakanth saved in emergency landing
رجنی کانت کے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 3:43 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:49 AM IST

تفصیلات کے مطابق سپر اسٹار رجنی کانت پر سے ایک بڑا خطرہ ٹل گیا، جب ان کا طیارہ، آج صبح چنئی سے میسور روانہ ہوا، تب ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ پائلٹ کو احساس ہوا کہ طیارہ میں تکنیکی خرابی ہے جس کی وجہ ایمرجنسی لینڈگ کی۔ ہوائی جہاز چنئی میں ہی واپس اترا۔ اس وقت رجنی کے ساتھ 42 مسافر بھی سوار تھے۔
حال ہی میں رجنی کا نت کی فلم دربار رلیز ہوئی، رجنی کانت جنوبی ہند کے سب سے بڑے اداکار ہیں، اور ملک بھر میں ان کے مداح ہیں۔
رجنی کانت نے بطور اداکار کیرئیر کا آغاز نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلم اپورو راگنگل (1957) سے کیا، جس کے ڈائریکٹر کے بال چندر تھے، جنہیں رجنی كانت اپنا گرو مانتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں مختلف کردار ادا کرنے کے بعد (تمل فلموں میں)، وہ آہستہ آہستہ ایک اسٹار کی طرح اُبھرے۔ اور اپنی فلمی زندگی کے چند برسوں میں وہ تامل سنیما کے سپر اسٹار بن گئے اور تب سے بھارت کی مقبول ثقافت میں ایک لیجنڈ بنے ہوئے ہیں۔ مخصوص اسٹائل اور بات چیت بولنے کا خاص انداز ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہے۔
رجنی کانت کو شیواجی فلم میں اداکاری کے لیے جب 26 کروڑ روپے ادا کیے گئے تو وہ جیکی چین کے بعد ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔

Intro:Body:

inter

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:49 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.