راجستھان میں کانگریس میں جاری لڑائی سپریم کورٹ میں پہنچ گئی ہے، اسپیکر سی پی جوشی نے 24 جولائی تک سچن پائلٹ اور ریاست کے دیگر 18 ممبران اسمبلی کے خلاف نااہلی کی کارروائی روکنے کے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے جس کی سماعت آج ہوگی۔
سچن پائلٹ نوٹس معاملے میں راجستھان ہائی کورٹ کے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے حکم کو راجستھان اسمبلی کے اسپیکر سی پی جوشی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر دستیاب 23 جولائی (جمعرات) کے ایجنڈے کے مطابق جسٹس ارون مشرا، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل بینچ اس درخواست کی سماعت کرے گی۔
اسپیکر سی پی جوشی کے ذریعہ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کو کارروائی سے روکنے کا ہائی کورٹ کا حکم غلط ہے۔
عرضی میں اسپیکر کی جانب سے سپریم کورٹ کے آئین بینچ کے کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت اسپیکر کے فیصلے یا کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی۔