ETV Bharat / bharat

ریلوے نے 3900 ٹن طبی سازوسامان کا ٹرانسپورٹ کیا

مغربی ریلوے نے 456 پارسل خصوصی ٹرینوں سے 3900 ٹن سے زیادہ دوائیوں اور طبی سامان کا ٹرانسپورٹ کیا ہے۔

ریلوے نے 3900 ٹن طبی سازوسامان کا ٹرانسپورٹ کیا
ریلوے نے 3900 ٹن طبی سازوسامان کا ٹرانسپورٹ کیا
author img

By

Published : Aug 11, 2020, 4:55 PM IST

رابطہ عامہ کے چیف افسر سمت ٹھاکر نے منگل کو بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ منظر نامے کے پیش نظر بلا تاخیر طبی سامان کی ضرورتوں والے لوگوں کی مدد کرنے کےلئے بھی مغربی ریلوے نے اپنی پارسل خصوسی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مال گاڑیوں کے ذریعہ سے بھی ملک کے مختلف حصوں میں ضرورت کی چیزوں کا ٹرانسپورٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کووڈ -19 کے پیش نظر جب ٹرانسپورٹ کے دیگر وسائل بند ہیں تو طیب ضروریات کو پورا کرنا بےحد مشکل تھا۔ایسے میں اسی فہرست میں مغربی ریلوے نے 23 مارچ سے نو اگست تک تقریباً 3932 ٹن دوائیاں اور میڈیکل سامان ملک کے مختلف حصوں میں پہنچایا ہے،جس کے پیش نظر 1.75 کروڑ روپے کا محصول حاصل ہوا ہے۔س میں دواؤں کے علاوہ میڈیکل اور سرجیکل سامان جیسے ماسک ،سینیٹائز ،پی پی ای کٹ ،دستانے وغیرہ کا ٹرانسپورٹ بھی کیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ 23 مارچ سے نو اگست تک کورونا کی وبا کے برے اثرات کے باوجود 456 پارسل خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ سے مغربی ریلوے کے ذریعہ 95 ہزار ٹن سے زیادہ وزن والی چیزوں کا ٹرانسپورٹ کیا گیا،جن میں زرعی پیداوار ،دوائیاں ،مچھلی دودھ وغیرہ اہم طورپر شامل تھے۔اس ٹرانسپورٹ کے ذریعہ سے پیدا محصول تقریباً 30.51 کروڑ روپے رہا ہے۔اس مدت کے دوران مغربی ریلوے کے ذریعہ 71 دودھ اسپیشل ٹرینیں چلائی گئیں،جن میں تقریباً 54 ہزار ٹن کا وزن تھا اور اس سے تقریباً 9.28 کروڑ روپے کا رینیو پیدا ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.