دارالحکومت دہلی کے تمام ریلوے اسٹیشنوں یوم آزادی کے پیش نظر ریلوے میں پارسل کی بکنگ نہیں ہوگی۔
چودہ اور پندرہ اگست میں کوئی بھی سامان ریل سے نہیں بھیجا جا سکتا ہے۔ اور نہ جو سامان پہلے سے اس میں لوڈ ہے اسے اتارا جاسکتا ہے۔
محکمہ ریلوے نے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے یہ حکم دہلی کے تمام اسٹیشنوں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
یہ پابندی اخبار و رسائل پر عائد نہیں ہوگی۔
بھارت میں تجارت کرنے والے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد ریلوے سے اپنے سامان کو منگاتی اور بھیجتی ہے۔ اس کا تمام تر انحصار ریلوے پر ہوتا ہے۔
اس کے حکم کے پیش نظر تاجر حضرات میں تشویش پائی جا رہی ہے، جب کہ محکمہ ریلوے نے ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے یہ قدم اُٹھایا ہے۔
آئندہ 16 اگست کو دوبارہ ریلوے کی تمام خدمات بحال کر دی جائے گی۔