بہار کے سمستی پور دربھنگہ ریلوے کے ہیا گھاٹ اور تھلوارا کے درمیان ریلوے خدمات کو معطل رکھا گیا ہے۔
در اصل ریلوے پل نمبر 16 کے قریب پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ اتوار سے ہی خدمات کو بند کر دیا گیا تھا، جسے آج تیسرے روز بھی معطل رکھا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ریل خدمات کے معطل ہونے سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لوگ خود کو خطرے میں ڈال کر پل پار کرنے پر مجبور ہیں۔
وہیں اس سلسلے میں ریلوے کے سینئر انجینئر کے کے مشرا کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح میں اب تک کمی نہیں آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب پانی کی سطح میں کمی آ جائے گی اور تحقیقات کے بعد ریلوے انتظامیہ مطمئین ہو جائے گا، تبھی ریل خدمات کو بحال کیا جا سکے گا۔