ETV Bharat / bharat

'حکومت کو کسانوں کی بات سننا چاہئے'

کانگریس نے کہا کہ کسان اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک ان کی بات نہیں سنی جائے گی۔

rahul gandhi
rahul gandhi
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 11:48 AM IST

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسان تقریباً ایک ماہ سے احتجاج و مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان کی تحریک کو بھٹکانے کی کوششیں کی جارہی ہے لیکن حکومت کو یہ سمجھنا چاہئے کہ وہ اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک کسان کی بات نہ سنی جائے۔

'حکومت کو کسانوں کی بات سننی ہوگی'
'حکومت کو کسانوں کی بات سننی ہوگی'

راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'مٹی کا ذرہ ذرہ گونج رہا ہے، حکومت کو سننا پڑے گا۔'

کانگریس رہنما نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں کسانوں کے احتجاج کی متعدد جھلکیاں ہیں جس میں کسان کہہ رہے ہیں کہ حکومت کو ان کی بات سننی ہوگی اور جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے تب تک تحریک ختم نہیں ہوگی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.