ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی نے وائیناڈ سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا

کانگریس صدر راہل گاندھی آج کیرالہ کی وائیناڈ سیٹ کے لیے صبح 11:30 بجے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔

author img

By

Published : Apr 4, 2019, 10:12 AM IST

Updated : Apr 4, 2019, 4:30 PM IST

راہل گاندھی

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران راہل گاندھی کی بہن اور پارٹی کی مشرقی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بھی موجود تھیں۔ ان کے علاوہ پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک،کے سی وینو گوپال، کیرالہ کانگریس کے صدر ایم رامچندرن، سابق وزیر اعلی اومن چنڈی اور اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما رمیش چینی تھلا بھی موجود تھے۔

راہل گاندھی نے صبح 11:50 بجے وايناڈ ضلع افسر اور الیکشن افسر کے دفتر میں پہنچ کر اپنا پرچہ داخل کیا ۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی اس بار دو پارلیمانی سیٹوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔وہ اتر پردیش کے امیٹھی سے بھی پارٹی کے امیدوار ہیں۔

کاغذات نامزدگی سے قبل راہل گاندھی اور محترمہ واڈرا جیکوڈ سے ہیلی کاپٹر سے 10:55 پر کلپیٹا کے ایس کے ایم جے اسکول گراؤنڈ پہنچے۔ اس کے بعد کھلی جیپ میں روڈ شو کرتے ہوئے ضلع افسرکے دفتر پہنچے۔

قومی شاہراہ کے دونوں اطراف کھڑے کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ ( یو ڈی ایف) کے ہزاروں کارکنوں نے نعرے لگا کر راہل گاندھی اور محترمہ واڈرا کا خیرمقدم کیا۔ دونوں نے ہاتھ ہلا کر لوگوں کا اسقبال کیا ۔ شاہراہ کے دونوں اطراف سکیورٹی کے سخت بندوبست کے باوجود یو ڈی ایف کے حامیوں کا ہجوم امڈا تھا۔ مجمع کی وجہ سے مسٹر گاندھی کے قافلے کو 400 میٹر کی دوری طے کرنے میں 15 منٹ کا وقت لگا۔

کیرالہ میں کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے دوران کسی سیاسی جماعت کے حامیوں کی اتنی زیادہ تعداد نہیں دیکھی گئی۔

ضلع افسر کے دفتر میں فارم بھرنے کے بعد جیسے ہی راہل گاندھی باہر نکلے انہوں نے اور ان کی بہن محترمہ واڈرا نے یو ڈی ایف کے حامیوں کی جانب سے منعقد روڈ شو میں حصہ لیا۔ كلپیٹا شہر میں تقریبا 15 منٹ تک دونوں ہی روڈ شو میں شامل رہے۔کانگریس کارکنوں نے امید ظاہر کی ہے کہ راہل گاندھی پانچ لاکھ ووٹوں کے ریکارڈ فرق سے کامیاب ہوں گے ۔

Intro:Body:

dfas

Conclusion:
Last Updated : Apr 4, 2019, 4:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.